پشاور،خوشدل خان ایڈووکیٹ کی ضلع پشاور میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ضلع پشاور میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ ضلع میں کسی قسم اجلاس میں شرکت نہ کریں اور نہ کسی کو اجلاس طلب کرنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن اورعہدیداران اپنے یونین کونسل میں یو سی آرگنائزنگ کمیٹی اور ضلع میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاسوں میں شرکت کریں اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے اجلاس میں شرکت نہ کریں‘ امید ہے پارٹی کارکن تنظیمی ڈسپلن کی مکمل پابندی کرینگے‘ بصورت دیگر آئینی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :