ربیع الاول،ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی تمام ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود نے تمام محکموں کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ، ایس پی سیکیورٹی صاحبزادہ سجاد، ایس پی ٹریفک امیر محمد، جی ایم( ڈبلیو ایس ایس پی) علی خان،صدرادارہ تبلیغ الاسلام سید ظاہر علی شاہ، جنرل سیکریٹری بنیاد حسین، ٹی ایم او ٹائون ون عظمت اللہ وزیر،ٹائون آفیسر ٹائون ون رشید اللہ، اے ٹی او آر محمد ایاز خان درانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حسن داد خان، اکائونٹس آفیسر عزیز الرحمان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ارشد عامر سمیت دیگر محکموں کے نما ئندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکیورٹی اور دوسرے ضروری انتظامات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔صدر ادارہ تبلیغ الاسلام سید ظاہر علی شاہ نے اجلاس میں اپنے پروگرام کے بارے میں تفصیل سے بتایا انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بجلی، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر مسائل کے بارے میں بتا یا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام شرکاء کے مسائل اور گزارشات کو تفصیل سے سنا۔

آخر میں باہمی رضا مندی سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیاہے اور تمام محکموں پولیس، ڈبلیو ایس ایس پی ، ٹائونز ، پی ٹی سی ایل ، پیسکو اور دیگر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ربیع الاول کے لیے تمام ٖضروری اقدامات اپنے مقرر وقت پر مکمل کر لیں۔ اور سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا جا ئے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے محکموں کی جانب سے تمام ضروری اقدامات مقرر وقت میں مکمل کرنے کی یقین دہا نی کر وائی۔

متعلقہ عنوان :