سکھر،ضلع و نساسک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی گھنٹہ گھر اطراف کے علاقے دوسرے روز بھی گندے پانی کے جوہڑ بنے رہے

شہریوں کا مشکلات کا سامنا ٹریفک کی روانی میں خلل شہریوں کا احتجاج صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ضلع و نساسک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی گھنٹہ گھر اطراف کے علاقے دوسرے روز بھی گندے پانی کے جوہڑ بنے رہے شہریوں کا مشکلات کا سامنا ٹریفک کی روانی میں خلل شہریوں کا احتجاج صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن (نساسک ) اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجو د شہر میں صفائی و ستھرائی نکاسی آب کے نظام جمعہ کے روز بھی مفلوج رہا ، گٹرا بلنے سے گندہ پانی شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز گھنٹہ گھر ، پان منڈی ، مہران مرکز ،نشتر روڈ ، شہید گنج ، کے علاقوں میں جمع ہونے سے گذر گاہیں گندے پانی کے جوہڑ بنی رہی مینارہ روڈ ، شالیمار روڈ ، والس روڈ کے علاقوں گٹر وں کا پانی سڑکوں پر بہتا رہا ہے جس کی وجہ ٹریفک کی روانی میں خلل رہا شہریوں نے نساسک اور ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو عوام پرامن احتجاج کا حق محفوظ کررکھتے ہیں انہوں نے کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی ، ڈپٹی میئر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کیہ فور ی طور پر شہر بھر مساجدوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کی حالت زار کو بہتر کیا اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے کھلے ہوئے مین ہولز پر ٹھکن لگائے جائیں ۔

#

متعلقہ عنوان :