جیکب آباد ، ’’سی پیک ‘‘چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور میں ’’سندھ کا حصہ‘‘ کے عنوان کے تحت تقریری مقابلے کا انعقاد

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) گورنمنٹ ڈگری کالج جیکب آباد میں ’’سی پیک ‘‘چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور میں ’’سندھ کا حصہ‘‘ کے عنوان کے تحت تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور سی پیک کے متعلق پرجوش تقاریریں کیں، اس موقع پر تقریب سے مہمان خاص انجینئر نذیر احمد وگھن ، پرنسپل الطاف گوہر پیچوہو، پروفیسر سعید احمد بھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے جس کو کامیاب کرنے کے لیے طلبہ کو ہنر مند ہونا پڑے گا کیوں کہ اس منصوبے سے لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور کارخانے قائم ہونگے یہاں کی مصنوعات ایکسپورٹ ہوگی اور عام محنت کش خوشحال ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سندھ کے کیٹی بندر کو ترقی دلائی جائے تاکہ سندھ کی عوام بھی خوشحال ہوجائے اور تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :