جنر ل راحیل شریف نے ملکی مفاد کی خاطر بروقت ایسے فیصلے اور اقدامات کئے کہ پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،قوسین حق

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:25

جنر ل راحیل شریف نے ملکی مفاد کی خاطر بروقت ایسے فیصلے اور اقدامات کئے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) قائد جمعیت مشائخ پاکستان پیرزادہ قوسین حق نے کہا ہے کہ کراچی میں امن بھی فوج کی بدولت ہوا جنر ل راحیل شریف نے ملکی مفاد کی خاطر بروقت ایسے فیصلے اور اقدامات کئے جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے جنرل راحیل شریف کو ان کی غیر معمولی فوجی صلاحیتوں ‘قائدانہ صلاحیتوں اور دیانتداری کے باعث اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا انہیں نے پوری دیانتداری کیساتھ اپنے منصب کا حق ادا کردیا اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیش رو سابق جنرل راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ انہوں نے سابق جنرل راحیل شریف کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ‘ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہماری فوج ہر قسم کے چیلنج سے نمردآزما ہونے کیلئے تیار ہے‘ ہم امن چاہتے ہیں مگر بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھے‘ ہماری بہادر افواج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ کر ثابت کر دیا ہے کہ ہماری بہادر افواج ملک کے چپے‘ چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوا ز شریف محب وطن لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ انفرادی فائدے کی بجائے اجتماعی فائدے کیلئے کام کیا ہے۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے پاکستان جنوبی اشیا میں عظیم ترین اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا

متعلقہ عنوان :