راولپنڈی،منشیات کے مختلف مقدمات میں 3 ملزمان کو مجموعی طور پر1سال 9ماہ قید،2سال پروبیشن اور 1لاکھ 20ہزار جرمانہ کی سزا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) انسداد منشات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد نے منشیات کے مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو مجموعی طور پر1سال 9ماہ قید،2سال پروبیشن اور 1لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدالت نے تھانہ اے این ایف اٹک میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم مہران افضل خان کو2کلو چرس برآمدگی کا الزام ثابت ہونے پر 1سال9ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی پر ملزم کو 2ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی اسی عدالت نے تھانہ اے این ایف دینہ میں درج مقدمہ میں 500گرام ہیروئن برآمدگی کے الزم میں گرفتار ہونے ملزم عادل شہزاد کو50ہزار روپے کے شورٹی بانڈز جمع کروانے پر1سال پرو بیشن کی سزا جبکہ اسی تھانہ میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم محمد وسیم کو 500گرام چرس برآمدگی پر 50ہزار روپے کے شورٹی بانڈز جمع کروانے پر 1سال پروبیشن کی سزا کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :