سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر نگرانی چونتیسویںکورس ’’موٹیویشن ‘‘اختتام پذیر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ کی تقسیم۔

ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو صرف تعلیم کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے جو مثبت تبدیلی کا باعث ہے : آنریری کونسلر جنرل ریپبلک آف گھاناڈاکٹر شاھد رشید بٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو صرف تعلیم اور جدید تکنیکی مہارتوں سے لیس ہو کر عبور کیا جا سکتا ہے جو منزل ِ مقصود تک پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے۔ ’’موٹیویشن ‘‘ کورس ایسی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا ایسے کورسسز میں طلباء کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران و ملازمین کو شامل کرنے سے سرکاری دفتروں اور سول سوسائٹی کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔

ٹریننگ وقت کی ایسی ضرورت ہے جس کی افادیت اور اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتایہ ایسی قوت بخشتی ہے جس سے شرکاء جدید طریقہ کار اپنا کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس سلسلے میں سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہی ہے جو ایسے کورسس مفت کروا رہی ہے جو انٹرنیشنل کانفرنسوں کے معیار سے ہم آہنگ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمانِ خصوصی اعزازی کونسلر جنرل ریپبلک آف گھانا ڈاکٹر شاھد رشید بٹ نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر نگرانی 34ویںتربیتی کورسس ’’موٹیوشن‘‘ کے شرکاء سی ڈی اے افسران سمیت اسلام آباد کی بیشتر18 یونیورسٹیوں(پرسٹن، قائداعظم، بحریہ، فاطمہ جناح، نمل، اسلامک، کامسیٹ، ایریڈ ) کے طلباء و طالبات و دیگر وفاقی ملازمین سے جنا ح کنونش سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ روز بروز ان کورسسز میں شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعدادسی ڈی اے ٹریننگ میں معیاری ٹریننگ کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ایسے ٹریننگ پروگرامز کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کورس کے عنوان ’’موٹیویشن ‘‘ پربھی روشنی ڈالی جس سے شرکاء بہت زیادہ مستفید ہوئے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان ، نے شرکاء کو خوش آمدید کہااور ایسی دیگر ٹریننگز کو جاری رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تاکہ ایسی ٹریننگ سے شرکاء کی عملی زندگی میں ثمرات رونما ہو سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کورس کا انتخاب شرکاء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ۔سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اور سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد سلیمان خان وڑائچ کی خصوصی توجہ اور بھرپور تعاون کے ساتھ کوشاں ہے جو مستقبل میں بھی ایسی ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔کورس کے ٹرینرز میںلیکچرار سبینہ شیرازی، ڈاکٹر علی ساجد، پروفیسر خالد محمود(پروسٹن بیونیورسٹی) پروفیسر حمیرا صدیقی(قائداعظم یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عبدالبصیر قاضی شامل تھے۔ شرکاء نے اس ٹریننگ کو بہت سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی اور بھی ٹریننگ کروائی جائیں جس کی طالبعلموں کو اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :