لاہورہائیکورٹ، احمد اقبال کی بطور رکن ضلعی کونسل نارووال کی اہلیت کیخلاف درخواست کی سماعت

19دسمبر تک الیکشن کمیشن نارووال سے جواب طلب

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کی بطور رکن ضلعی کونسل نارووال کی اہلیت کو چیلنج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 19دسمبر تک الیکشن کمیشن نارووال سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وقاص قدیر نے دائر کردہ اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیراحسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کو بلامقابلہ منتخب کروایا گیا انکا ووٹ جو شہری علاقے میں تھا کو دیہات میں منتقل کروایا گیا اور اب احمد اقبال چیئرجمین ضلعی کونسل نارووال کے امیدوار ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ احمد اقبال کی اہلیت کو کالعدم کیا جائے۔(اے ملک)