محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف فیصلہ، محکمانہ سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے محکمانہ سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک فیصد سرچارج کے ساتھ نوٹس جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ جو نادہندگان پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں سیل کردی جائیں گی اور ان سے ماہانہ کی بنیاد پر ایک فیصد سرچارج کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ صرف لاہور میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ جائیدادیں ایسی ہیں جن کے مالکان نے ٹیکس جمع نہیں کروایا۔(اے ملک)