لاہور چیمبر میں سابق صدر شیخ سلیم علی مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس

کاروباری برادری اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئنگی،مقررین

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) معروف صنعتکار شیخ سلیم علی ایک قد آور شخصیت تھے جنہوں نے کامیابیوں کی بہت سی داستانیں رقم کیں، کاروباری برادری اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئنگی۔ بطور صدر لاہور چیمبر انہوں نے بہت سے سنگ میل عبور اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سابق عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے شیخ سلیم علی مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے سابق صدور طارق حمید، بشیر اے بخش، محمد علی میاں، میاں مظفر علی، سہیل لاشاری، سابق نائب صدور آفتاب احمد وہرہ، ناصر سعید، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، چودھری خادم حسین، میاں محمد نواز شاہد نذیر اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ شیخ سلیم علی کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ کام کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ لسیم علی نے لاہور چیمبر کی ترقی اور شان و شوکت بڑھانے میں بھی اہم کردار کیا، وہ حقیقی معنوں میں ایک ذہین، ایماندار اور مہربان شخصیت تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے شیخ سلیم علی کے لیے فاتحہ خوانی اور اٴْن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :