مٹیاری،پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی پر پابندی اور سند ھ اسمبلی میں مذہب کے حوالے سے بل پیش کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ دھرنا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:57

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی پر پابندی عائد کرنے اور 18سال سے کم عمر میں قبول اسلام پر پابندی کا غیر آئینی سندہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے خلاف ہالا میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ دھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی پر پابندی عائد کرنے اور 18سال سے کم عمر میں قبول اسلام پر پابندی کا غیر آئینی سندہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے خلاف جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے عہدیداران میں فقیر محمد، ایاز اصلاحی، محمد احسن ،امین لاکھو، عبد القدوس ،یار محمد لاکھو کی قیادت میں ہالا باب النوح سے درگاہ سرور نوح رح تک احتجاجی ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا ،مظاہرین نے احتجاج کرکے الزام عائد کیا کے میڈیا آزاد ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہے حق اور سچ کی لگن میں پاکستانیوں کی آواز کو بلند کیا تو پیمرا کی جانب سے بلا جواز نجی چینل پر غلط اور بے بنیاد الزام کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے کئی نجی چینلس پر اشتہارات اور مارننگ شو کی بھر مار میںفحش اور بے ہودہ پروگرام نشر ہورہے ہیں جس پر کوئی پابندی نہیں ہے انہوں نے الزام عائد کیا کے 18سال سے کم عمر میں قبول اسلام پر پابندی کا غیر آئینی سندہ اسمبلی میں بل پیش کرکے سندہ حکومت نے مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیئے غیر شرعی اور غیر اسلامی پروگرام تشکیل دیا ہے جس سے ملک بھر کے لاکھوں افراد کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کے یہی قوانین انڈیا کی چھ ریاستوں میں موجود ہے اسی کی نقش قدم پر سندہ حکومت چل کر ناانصافی کررہی ہے انہوں نے کہا کے ہمارا ملک پاکستان بڑی عظیم قربانیوں سے اسلامی مملکت کے نام سے حاصل کیا گیا ہے جس میں یہودی لابی کے غیر شرعی احکامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، سندہ ہائی کورٹ ،آرمی چیف دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے