کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:57

کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میںرینجرز نے کارروائیوں کے دوران القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرزکی جانب سے مختلف علاقوںمیںکارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے ہے۔#