نسل نو کودینی تعلیمات اورفکر اقبال سے مکمل آگاہی ہونی چاہیی:نبیرہ عندلیب

آپؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کے اندھیروں سے نکال کر حقیقی منزل کا راستہ دکھایا،رکن پنجاب اسمبلی ملک وقوم کا ہر فرد تعمیر پاکستان کے لیے عملی جدوجہدکرے،بشری فضل ،ڈاکٹرعقیل ودیگر کاسیمینار سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ نسل نو کودینی تعلیمات اورفکر اقبال سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔آپؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کے اندھیروں سے نکال کر حقیقی منزل کا راستہ دکھایا۔ملک وقوم کا ہر فرد تعمیر پاکستان کے لیے عملی جدوجہدکرے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں دعوت دین کے عصری تقاضے اورفکراقبال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے نعیم طاہررضوی،ڈاکٹرعقیل انجم ،ڈاکٹر طاہرحمیدتنولی،میڈم بشری ٰفضل ودیگر نے خطاب کیاجبکہ سیمینار میںمس صبا،مسز فرحت یاسرجامعہ نعیمیہ کی معلمات اورطالبات سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عقیل انجم نے کہاہے کہ کامیابی کے لئے ہمیں ذات اورقبیلے سے بالاترہوکر اسلام اورپاکستان کے لئے کام کرناہوگا۔شرکاء سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرحمیدتنولی نے کہاکہ مسلم قوم کوعلم وعمل سے آراستہ ہوکرزندگی بسرکرنی چاہیے۔علم وعمل کے بغیرترقی کاحصول ممکن نہیں۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے میڈیم بشریٰ فضل نے کہاکہ اقبال کی اہمیت ہر دور میں رہی ہے اور آج وقت کی یہ اہم ترین ضرورت ہے کہ فکر اقبال کو سمجھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے اختتام پرشرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے داعی سیمینارنے کہاکہ آج کی تقریب کا مقصد نوجوانوں میں شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ فکر اقبال کو سمجھیں اور اقبال کے پیغام پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :