وزیر اعظم پاکستان سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو خوش آئند ہے‘ پی ایف ایم اے

الیکشن جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے میں مثبت تبدیلی سامنے آئی،نومنتخب امریکی صدر کو بھی پاکستان کی قربانیوں کو مدنظر رکھ کر مستقبل میں بہترخارجی ، معاشی و اقتصادی پالیسیوں کا تعین کرنا چاہیے‘عاصم رضا/ فتخار مٹو/میاںریاض/ لیاقت علی

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا ، میاںریاض ، لیاقت علی خان اور افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو خوش آئند ہے اس کے سیاسی اور کاروباری مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ امریکی الیکشن کی مہم کے دوران نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں بارے رویہ جارحانہ رہا تاہم الیکشن جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے میں مثبت تبدیلی سامنے آئی انہوں نے کامیاب ہونے کے فوری بعد اپنی ویپ سائٹ اور فیس بک اور ٹوئٹر سے مسلمان مخالف جملے ہٹانے کا حکم دے دیا تھا اور اب پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں جس محبت اور اپنائیت کا اظہار نو منتخب امریکی صدر کی جا نب سے کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ دور اقتدار کے دوران پاکستان کے ساتھ امریکی پالیسی بہتری کی جانب جائے گی۔

(جاری ہے)

اور امریکہ کہ ساتھ پاکستان کے کاروباری تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان امریکہ کا اتحادی رہا ہے اور بہت سی قیمتی جانوں کی قرنیاں بھی دے چکے ہیںلہذا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو سامنے رکھ کر پاکستان کیلئے مستقبل میں بہترخارجی ، معاشی و اقتصادی پالیسیوں کا تعین کرنا چاہیے ۔تاکہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر کھڑ ا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :