ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو تعلیم اور جدید تکنیکی مہارتوں سے لیس ہو کر عبور کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر شاہد رشید بٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) جمہوریہ گھانا کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو تعلیم اور جدید تکنیکی مہارتوں سے لیس ہو کر عبور کیا جا سکتا ہے جو منزل ِ مقصود تک پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے۔ ’’موٹیویشن ‘‘ کورس ایسی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا، سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہی ہے جو ایسے کورسس مفت کروا رہی ہے جو انٹرنیشنل کانفرنسوں کے معیار سے ہم آہنگ ہے۔

یہ بات انہوں نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر نگرانی 34ویںتربیتی کورسس ’’موٹیوشن‘‘ کے شرکاء سی ڈی اے افسران سمیت اسلام آباد کی پرسٹن، قائداعظم، بحریہ، فاطمہ جناح، نمل، اسلامک، کامسیٹ اور ایریڈ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات و دیگر وفاقی ملازمین سے جنا ح کنونش سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روز بروز ان کورسسز میں شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعدادسی ڈی اے ٹریننگ میں معیاری ٹریننگ کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے ایسے ٹریننگ پروگرامز کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کورس کے عنوان ’’موٹیویشن ‘‘ پربھی روشنی ڈالی جس سے شرکاء بہت زیادہ مستفید ہوئے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان ، نے شرکاء کو خوش آمدید کہااور ایسی دیگر ٹریننگز کو جاری رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تاکہ ایسی ٹریننگ سے شرکاء کی عملی زندگی میں ثمرات رونما ہو سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کورس کا انتخاب شرکاء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ۔کورس کے ٹرینرز میںلیکچرار سبینہ شیرازی، ڈاکٹر علی ساجد، پروفیسر خالد محمود (پروسٹن بیونیورسٹی) پروفیسر حمیرا صدیقی(قائداعظم یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عبدالبصیر قاضی شامل تھے۔ شرکاء نے اس ٹریننگ کو بہت سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی اور بھی ٹریننگ کروائی جائیں جس کی طالبعلموں کو اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :