صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں نئے الیکشن سے قبل مکمل ہوں گے ،صوبہ پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کیلئے مڈ ائیر رویو جنوری 2017؁ء کے آغاز میں منعقد کرے گی

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ملک ندیم کامران کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں نئے الیکشن سے قبل مکمل کرے گی ۔صوبہ پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے لیے مڈ ائیر رویو جنوری 2017؁ء کے آغاز میں منعقد کرے گی ۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا تمام تر کام مکمل کر لیا گیا ہے اور عوام کے لیے باوقار اور سستی سفری سہولت کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے صوبائی وزیر کا منصب سنبھالنے کے بعد سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پہلے پراگرس رویو اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران ، سینئر ڈویلپمنٹ سیکٹر چیفس ، ایڈیشن سیکرٹری پی اینڈ ڈی چیفس آف پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پراگرس رویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ندیم کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں معاشی ترقی کی رفتار کو تیز رکھے ہوئے ہے صوبہ میں ترقیاتی پراسس کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر عوام کی رقم کو اعلیٰ معیار اور تیز رفتار ی کے ساتھ شفافیت کے ساتھ خرچ کر نا حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری نئے سال جنوری کے آغاز میں کر دی جائے گی ۔

حکومت پنجاب نے ترقیاتی بجٹ کو 550بلین روپے تک بڑھایا ہے جبکہ پچھلے سالوں 2005-06 ترقیاتی بجٹ کا حجم صرف 63بلین روپے تھا۔ انہوں نے مزید بتایا ترقیاتی پراسس کے لیے ڈپارٹمنٹل کواڈینیشن سسٹم کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے گااور اس دوران رکاوٹوں اور مشکلات کو تیزی کے ساتھ دور کیا جائے گا۔ہم سب کو اچھی قوم کے مشترکہ مفادات کے لیے یکجا ہو کرمحنت کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

خصوصی بریفنگ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو نے بتایا کہ حکومت نے صوبہ پنجاب کے لیے ایک منفرد سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب دیگر محکموں کے لیے ایک مثالی ماں کا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے بریفنگ کے دوران پی اینڈ ڈی کے ڈھانچے اور اس سے متعلقہ شعبہ جات ، خودمختار اداروں ، پبلک سیکٹر کمپنیوں اور دیگر پی ایم یوز کے طریقہ کار سے متعلقہ تفصیلی بتایا۔

متعلقہ عنوان :