کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے،ا ن کی جدوجہد آزادی کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد کااجتماع سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابدنے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے۔ مظلوم کشمیر پاکستان کی خاطر ہی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ ان کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔

مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کے مرکزخیبر میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی آپ کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالرحمن عابدنے کہاکہ جنگیں صرف اسلحہ سے نہیں لڑی جاتیں ۔

دشمن کی تدبیروں کو سمجھتے ہوئے ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو روکنا ہوگا۔نہتے شہریوں ،بسوں اور ایمبولینسوں پر حملہ کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے سخت پریشان ہے۔ اسے خطرہ ہے کہ جس دن کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل گیا انڈیا کیلئے بھی اپنا وجود برقرار رکھنابھی مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :