کوہلو میں لیویزکی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 9راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 رائونڈز شامل

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 رائونڈز شامل ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :