انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کو10دسمبر کو قومی ایوارڈز دیئے جائینگے ، تقریب ایوان صدر میں ہوگی

حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے ، انسانی حقو ق کی حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے، کامران مائیکل

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کو قومی ایوارڈز دینے کی مرکزی تقریب 10دسمبر کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میںمنعقد ہوگی جس میں سات مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات دینے والے انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، شعبہ صحافت، پی ڈبلیو ڈیز اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دینے والے منتخب افراد کو ایوارڈز دیے جائیں گئے۔

انٹرنیشنل ہیومین رائٹس ڈے کی بین الاقوامی تقریبات کے موقع پر وزات انسانی حقوق نے ملک بھر سے انسانی حقوق پر کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو ایوارڈ ز دینے کے حوالے سے چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میںانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز وزارت انسانی حقوق کی کمیٹی برائے ایوارڈز کی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے سینیٹر کامران مائیکل نے کمیٹی کو واضع ہدایت دی کہ یہ ایوارڈز ،حقدار افراد کو صرف میرٹ پر دیئے جائیں ۔

نیشنل ہیومین رائٹس ایوارڈز کمیٹی کے اجلاس میں دیگر ممبران کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری حمیر ا اعظم نے بھی شرکت کی۔ ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزات انسانی حقوق نے ملک بھر میں انسانی حقو ق کی فراہمی کیلئے بھر پور طریقے سے عمل پیر ا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں کمیٹی نے چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستا ن اور قبائلی علاقہ جات سے انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کے انتخاب کیلئے جو نام مانگے تھے اس سلسلے میں حاصل ہونے والی سفارشات پر غور کیا گیا۔