Live Updates

عمران خان ملک کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ‘عمران خان کے تمام الزامات غلط بیانی اور سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہیں‘دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی طرح سپریم کورٹ سے بھی سرخرو ہونگے

وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

عمران خان ملک کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کو سیاسی و معاشی طورپر غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا ہے ،عمران خان کے تمام الزامات غلط بیانی اور سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہیں‘دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی طرح سپریم کورٹ سے بھی سرخرو ہونگے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین کی اپنی سیاست میں محض احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے جس کا خود اُن کی اپنی جماعت اور صوبہ خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن طرز عمل کے باعث آج صوبہ خیبر پختونخوا ترقی وخوشحالی کی دوڑ میں کافی پیچھے رہ گیا ہے اور جب سے تحریک انصاف اس صوبے میں برسر اقتدار آئی ہے تب سے صوبے میں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی طرز سیاست کی وجہ سے آج صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام اور تحریک انصاف کے سیاسی کارکن شدید مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں او ر اس وجہ سے آئندہ عام انتخابات کے قریب تحریک انصاف شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس اس امر کا ہے کہ عمران خان کے محمد نواز شریف کے خلاف تمام تر الزامات غلط بیانی پر مبنی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

انہوںنے کہا کہ دھرنوں اور جلسوں میں پانامہ لیکس سے متعلق نام نہاد ثبوت لہرانے والے اب تک سپریم کورٹ میں کوئی ٹھوس یا خاطر خواہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ جو عمران خان کی نابالغ سیاست کا کھلا ثبوت ہے ۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان در حقیقت ملک میں ترقی و خوشحالی کے اس سفر کو روکنا چاہتے ہیں جو محمد نواز شریف کی مایہ ناز قیادت میں پچھلے تین سال سے جاری ہے اور جس کے نتائج ہر خاص و عام کو خنجراب تا گوادر نظر آرہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف ملک کو درپیش بڑے چیلنجز پر قابو پایا بلکہ معاشی ترقی و استحکام کے حوالے سے آج پاکستان کی مثال پورے خطے میںدی جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ان مثبت اشاروں نے عمران خان کی سخت پرشانی کا شکار کر دیا ہے اور اُن کو یقین ہوچلا ہے کہ ملک میں جاری زبردست ترقی و خوشحالی 2018ء کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کا مکمل خاتمہ کرکے رکھ دیں گے ۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی طرح محمد نواز شریف اور اُن کا خاندان سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوگا اور عمران خان کو اپنے غلط اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر نہ صرف شرمندگی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اس سے عمران کی سیاست کا بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوجائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :