چوائس انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلاجائے گا

گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے آئی سی ایم ایس جبکہ چوائس کلب نے نادرن سپورٹس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) چوائس انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج گلریکس ڈیپارٹمنٹ اور چوائس کرکٹ کلب کے مابین کھیلاجائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل محمود خان سمیت دیگراہم شخصیات شرکت کررینگے ۔ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے آئی سی ایم ایس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں چوائس کرکٹ کلب نے نادرن سپورٹس کو چار وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پہلے سیمی فائنل میں گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوورز میں171 رنز بنائے سعید آفریدی57 اورعبید24 ،اور اشفاق17 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی ایم ایس کی طرف سے جبران نے دو، جلال ، سجاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں آئی سی ایم ایس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 162 رنز بناسکی۔ اس طرح گلریس ڈیپارٹمنٹ نے نو رنز سے کامیابی حاصل کی ، چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل نادرن سپورٹس اور چوائس کرکٹ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں نادرن سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 166 رنز بنائے جس میں احمد 17 ،نعمان 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔

چوائس کرکٹ کلب کی جانب سے آصف نے تین ، حماد نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں چوائس کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف18 ویں اوور میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔رفعت 55 اور فضل 50 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ اس طرح چوائس کرکٹ کلب نے چار وکٹوں سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل آج کھیلاجائے گا۔اس موقع پر چوائس انٹر نیشنل خیبرپختونخوا کے ہیڈ شفیع الرحمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ محمد عمران ، عرفان بابو سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :