پشاورریپڈ بس سروس کے منصوبے کی انجینئرنگ کے لئے موٹ میکڈولڈ کی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاورریپڈ بس سروس کے منصوبے کی انجینئرنگ کے لئے موٹ میکڈولڈ کی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور کمپنی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے موٹ میکڈولڈ پاکستان کے نام ارسال کے لئے مراسلے میں کہا گیا ہے ایشیائی ترقیاتی بنک نے پشاور پائیدار بس اینڈ ٹرانزٹ منصوبے کی انجینئرنگ کی خریداری اور کنسٹرکشن مینجمنت کے لئے آنے والی پیشکشوں میں موٹ میکڈونلڈ پاکستان کو پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

یہ انتخاب ایشیائی ترقیاتی بنک کی مشاورتی سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیاگیا ہے اور اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک نے صوبائی حکومت آگاہ کرتے ہوئے کمیٹی کے ساتھ باضابطہ ہدایت کی ہے اس لئے کمپنی کا نمائندہ جلد از جلد بھیجی جائے تاکہ ان کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ معاہدے یہ باضابطہ طور پر دستخط کئے جا سکے۔