عوام اور پو لیس کے در میان تعاون کے بغیر جرا ئم کا خا تمہ ممکن نہیں ، کا شف ذوا لفقار

سما ج د شمن عناصر کے خا تمے سمیت فورس کو جد ید اسلحہ وسازوساما ن سے لیس کر نے کے لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں ،ڈی پی او لوئر دیر

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر دیرلو ئیر کا شف ذوا لفقار نے کہا ہے کہ عوام اور پو لیس کے در میان تعاون کے بغیر جرا ئم کا خا تمہ ممکن نہیں ،سما ج د شمن عناصر کے خا تمے سمیت فورس کو جد ید اسلحہ وسازوساما ن سے لیس کر نے کے لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پو لیس اسٹیشن تیمرگرہ میں یواین ڈی پی (United Nations Development Programme)کے تعاون سے Participatory Rural Development Society (PRDS ) اور مقامی پو لیس کے زیر اہتمام لیزان کمیٹیوں کے ممبران ،پولیس آفیسرز اور منتخب عوامی نمایندوں پر مشتمل کھلی کچہری سے خطاب میں کہی ،اس موقع پر ڈی ایس پی فخر عالم ،ایس ایچ او معمبر خان سمیت تیمرگرہ بازارکے صدر حاجی انورالد ین جنرل سیکر ٹری لایق زادہ ،جے یو آئی تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا محمد نبی شاہ اور PRDS کے کوار ڈینیٹر ریا ض بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

شر کا ء نے ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں بد تر ین ٹر یفک جام ،گدا گر خوا تین کی تعداد میں مسلسل اضا فے ،منشیات فر و شی سمیت بازاراور جنرل بس اسٹینڈ میں پولیس نفری کمی کی جا نب تو جہ مبذول کرا ئی ، شرکا ء سے اپنے خطا ب میں ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر دیرلو ئیر کا شف ذو لفقار نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس اسٹیشنز کے دروازے عوام کے خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ،لیزان کمیٹیوں کے فعال کردار کے بدولت مسا ئل حل جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مکان مالکان اپنے کرایہ داراوں کے مکمل کوا یف اپنے سا تھ اور مقامی تھانوں کے ساتھ رابطہ ر کھیں ،انہوں نے وا ضح کیا کہ ضلع بھر میں جرا ئم پیشہ عناصر کے سا تھ سختی سے نمٹا جائیگا اور اس حوالے سے جرا ئم پیشہ گداگر خواتین ،منشیات فرو شوں کے خلا ف جلد بھرپور کا راوائی کا آغا ز کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں ٹر یفک جام مسئلہ پر قا بو پا نے کے لئے نیا ٹر یفک پلان لا گو کیا جارہا ہے انہو ں نے ٹر یفک پولیس کو بھی بے جا جر مانوں سے احتراز بر تنے اور لوگوں سے رویہ بہتر بنانے کی تا کید کی ۔

۔

متعلقہ عنوان :