اوپن یونیورسٹی میں عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر سیرت رسولؐ کی روشنی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 8اور 9 دسمبر کو ہوگی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر شعبہ حدیث و سیرت)کلیہ عربی و علوم اسلامیہ(کے زیر اہتمام "سیرت رسولؐ کی روشنی میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ"کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 8اور 9۔دسمبر کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں 8۔ممالک کے سکالرز اہم مباحث پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔

کانفرنس میں نمائندگی کرنے والے ممالک میںسعودی عرب ،ْ ملائیشیاء ،ْ الجزیرہ ،ْ کوسوو ،ْ سوڈان ،ْ برونائی اور انڈیاشامل ہیں۔کانفرنس میں مقررین تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں فلاح معاشرہ میں تعلیم و تربیت کے کردار پر بھی لیکچرز دیں گے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 8۔دسمبر 2016ء کو صبح 10۔

(جاری ہے)

بجے یونیورسٹی کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس کانفرنس کو خاص اہمیت حاصل ہوگی کیونکہ کانفرنس میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ کے اسلامی تصورات پر بحث مباحثے ہوں گے۔آڈیٹوریم کے احاطے میں معروف پبلشرز اور کتب فروش مذہبی کتابوں کے سٹالز لگائیں گے۔کانفرنس میں راولپنڈی /اسلام آباد کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات ،ْ دانشور ،ْ علماء کرام ،ْ سماجی رہنماء اور سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔ زیاد