گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں نا جائز منافع خوروں اور ملا وٹ کرنے والوں کے خلا ف سخت اقدامات اور بھر پو ر کریک ڈائو ن کیا جائے،کمشنر کراچی کی ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) عوام کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں نا جائز منافع خوروں اور ملا وٹ کرنے والوں کے خلا ف سخت اقدامات اور بھر پو ر کریک ڈائو ن کیا جائے اور کمشنر آفس سے جا ری پر ائس لسٹ کے مطابق اشیا ء خوردنوش فروخت نہ کرکے حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والے افراد کوبھا ری جرما نو ں کے ساتھ جیل بھجوادیا جائے ،جبکہ سرکاری آراضی پر قبضہ کرنے والوں اور با ربا ر تجا وزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی جرمانے اور جیل بھجو انے کے حوالے سے بھی جا ری اقدامات میں تیزی لا ئی جائے ،یہ فیصلے اور ہدایات کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان نے ضلع غربی ،ملیراورسائو تھ کے ڈپٹی کمشنر ز ،اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیارکا رو ں کی ماہا نہ کارکردگی کے حوالے سے الگ الگ منعقدہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا۔

(جاری ہے)

ان مواقعوں پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھو سو ،ڈپٹی کمشنر ز ویسٹ آصف جمیل ،ڈپٹی کمشنر سائو تھ رفیق قریشی ،ڈپٹی کمشنر ملیر سیدمحمد علی شاہ ،ڈائر یکٹر پلا ننگ ڈوپلپمنٹ اینڈانوائر منٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ،ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،تینو ں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ،اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیا رشریک تھے ،جا ئزہ اجلاس میں کمشنر نے ضلع ملیر ،ضلع سائو تھ اور ضلع غربی میں انتظامی افسران کی جا نب سے ریونیو ،پر ائس کنٹرول ،تجا وزات ،سر کاری زمینو ں پر قبضے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں ،ترقیاتی اسکیمو ں کی رفتار، لیز منی ،گرائونڈ رینٹ اور نیو ٹیشن فیس کی وصولیا بی ہو ٹلو ں اور ریسٹورینٹ کے کچن میں معیاری اورصاف ستھرے ما حول میںکھانو ں کی تیا ری اور ریو نیو ریکا رڈ کی کمپیو ٹر ائزیشن کے حوالو ں سے ایک ماہ کے دوران کیئے گئے اقدامات و انتظامات اور وزیر اعلی کی جانب سے عوام کو ریلیف کے حوالے سے دیئے جا نے والے احکامات پر عمل درآمد کے حوالوں تفصیلی جا ئزہ لیا اور ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیا ر کا روں سے فرداًفرداًان کی کا رگردگی کے حوالے سے تفصیلا ت معلو م کیں اور احکامات جا ری کئے۔

ضلع ملیر، سائو تھ اور غربی کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں جا ری ترقیاتی اسکیمو ں ،تجا وزات کے خاتمے ،ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں ،پر ائس چیکنگ، مختلف مد میں ریکوری ،ریو نیو سے متعلقہ اشوز اور ریونیو ریکارڈ کی کمپیو ٹر ائزیشن کے حوالو ں سے بریفنگ دی ،کمشنر کراچی نے تمام انتظامی افسران کوالگ الگ اجلاس میں ہدایت دیں کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے التواء کا شکا ر کیسیزاور مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا ئے اور ان اقدامات میں تیزی لا ئی جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ انتظامی افسران کے پا س شکایت اور مسائل لیکر آنے والے سائلین اور ضرورت مندوں کے ساتھ نرم اور ہمدردانہ رویہ رکھا جا ئے جبکہ خواتین اور بزرگ شہریو ں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کیئے جا ئیں عوام کو بلا وجہ چکر لگوانے اور مسائل حل نہ کرنے والے افسران کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئیگی۔

کمشنر نے افسران کو ہدائت کی کہ پرائس کنٹرول ،انکروچمنٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کی رپورٹس روزانہ کی بنیا د پر کمشنر آفس بھجو ائی جائے جبکہ وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کی رپو رٹ ہر ہفتے بھجوائی جا ئے ،اعجا ز احمد خان نے ہدائت کی کہ فوڈڈیپا رٹمنٹ ،کے ایم سی ،کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انتظامی افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بنا ئی جا ئے جو کہ ہر ضلع میں مو جو د ریسٹورینٹ اور ہو ٹلز کے کچن اور کھا نوں کے میعار کو چیک کرینگے ،انہو ں نے افسران کو مزید ہدائت دیں کہ ترقیاتی اسکیمو ں کو میعار کے ساتھ وقت مقرر ہ پر مکمل کروایا جا ئے ،کمشنر نے کہا کہ انتظامی افسران حکومت کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیا دہ ریلیف دیکر انکی مشکلا ت اور شکایات دور کرکے انتظامی افسران حکومت کا مثبت امیج بلند کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔

انہو ں نے ہدایت کی کہ عوام کی خدمت پو ری سچائی لگن اور دیا نتداری سے کی جائے۔#

متعلقہ عنوان :