فاٹاسے اراکین قومی اسمبلی کے وفد کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) فاٹاسے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میںاراکین قومی اسمبلی ساجدحسین طوری، غالب خان ایڈوکیٹ، بلال رحمن ،ناصر خان آفریدی اور محمد نذیرخان شامل تھے۔وفد نے گورنرکو فاٹا کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور ان کے حل کیلئے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔#