جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ٹائونز امراء کا انتخاب مکمل

سراج الدین قریشی ٹائون ون ، ہدایت اللہ ٹائون ٹو ، کاشف اعظم چشتی ٹائون تھری اور افتخار خان ٹائون فور کے امیر منتخب

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے چاروں ٹائونزکے امراء کا انتخاب مکمل ہوا ضلع پشاور کے 750سے زیادہ ارکان نے ہر ٹائون کے لیے امیر کے استصواب میں حصہ لیا امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے ارکین سے مشورے کے بعد ٹائون ون کے لیے سراج الدین قریشی ، ٹائون ٹو کے لیے ہدایت اللہ ، ٹائون تھری کے لیے کاشف اعظم چشتی اور ٹائون فور کے لیے افتخار خان کو امیر مقرر کیا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوارٹر نشترآباد میں حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے چاروں ٹائونزامراء سے حلف لیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ، نائب امراء مولانا مسیح گل بخاری ، مولانا حنیف اللہ ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ اور دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی بھی موجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں ہردوسال بعد ٹائون امراء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :