خزانہ پشاور کے ویلج کونسلر انجینئر خالد جان کی پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) خزانہ پشاور کے ویلج کونسلر انجینئر خالد جان نے پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدیداران جمشید الدین ملازئی کو ٹائون II-کے پی ٹی آئی صدر، ملک امجد کو جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر شوکت کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی بیان میں ویلج کونسلر انجینئر خالد جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی جمہوریت، عدل و انصاف اور مساوات پر یقین رکھتی ہے اور ٹائون II-سے پی ٹی آئی کے نو منتخب صدر جمشید ملازئی ،جنرل سیکرٹری ملک امجد اور ڈاکٹرشوکت کی کامیابی ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور امید ہے کہ منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط اور فعال بنائیں گے بلکہ عوام کی خدمت میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :