ْصوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ناظمین و نائب ناظمین کی تنخوا ہیں نہیں روکی ہیں،ترجمان

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز بعض اخبارات میں شائع اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ویلج اور نیبر ھوڈ کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخوا ہیں روکی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرٍنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح امسال بھی 3501 ویلج اور نیبر ھوڈ کونسلوں کی تنخواہیں ،انتظامی اخراجات سمیت تمام مدات میں رقم کی منتقلی وقت پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :