ضلع بونیر کی کیمپس یونیورسٹی کو مکمل طور پر یونیورسٹی آف بونیر کا درجہ دے دیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)ضلع بونیر کی کیمپس یونیورسٹی کو مکمل طور پر یونیورسٹی آف بونیر کا درجہ دے دیا گیا ہے جس سے اہلیان بونیرمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر زکواة حاجی حبیب الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ضلع میں دیگر میگا پراجیکٹ بھی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع بونیر میں یونیورسٹی کا محض ایک کیمپس قائم تھا جس میں مختلف شعبہ جات اور دیگر سہولیات کی کمی تھی اور اساتذہ اور طلباء کو کئی مسائل کا سامنا تھا مذکورہ یونیورسٹی کے بارے میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور ڈاکٹر فاروق محمد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔مزید برآں یونیورسٹی کیلئے 50کروڑروپے بھی مختص کر دئیے گئے ہیں جبکہ جامعہ کے قیام کیلئے ا ربوں روپے کی اراضی پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہے۔