مشتا ق غنی کا مر ی روڈ ایبٹ آباداور لنک روڈ جھا نڑیا ں بحا لی کے منصو بو ں کی تکمیل میں سست روی پر عدم اطمینا ن اور شدید بر ہمی کا اظہار

دن را ت کا م کر کے مر ی روڈ کی کشادگی کے لئے بجلی ،گیس، پا نی اور ٹیلی فو ن کی پرا نی لا ئنو ں کو ہٹا ئیں منصو بے میں شا مل نا لو ں کی تعمیر کا کا م پندرہ روز کے اندر مکمل کریں،صوبائی مشیر اطلاعات کی ہا ئی وے اتھا رٹی کو ہدا یت

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلاعا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی مر ی روڈ ایبٹ آباداور لنک روڈ جھا نڑیا ں بحا لی کے منصو بو ں کی تکمیل میں سست روی پر عدم اطمینا ن اور شدید بر ہمی کا اظہا ر کیا اور خیبر پختو نخوا ہا ئی وے اتھا رٹی (کے پی ایچ ای) کو حکم دیا ہے کہ وہ منصو بو ں میں حائل رکا وٹیں فو ری طور پر دور کر کے یہ اہم منصو بے ہر حا ل میں مو سم گر ما کے آئندہ سیا حتی سیزن سے قبل مکمل کر لئے۔

انہو ں نے ہا ئی وے اتھا رٹی کو ہدا یت کی کہ وہ دن را ت کا م کر کے مر ی روڈ کی کشادگی کے لئے بجلی ،گیس، پا نی اور ٹیلی فو ن کی پرا نی لا ئنو ں کو ہٹا ئیں منصو بے میں شا مل ہے نا لو ں کی تعمیر کا کا م پندرہ روز کے اندر مکمل کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مری روڈ پر ٹریفک کے مسا ئل کے باعث عا م لو گو ں کی تکا لیف کا ذکر کر تے ہو ئے خبر دار کیا کہ مری روڈ کی تعمیر نو کے اہدا ف مقررہ وقت میں حا صل کر نے میں نا کا م رہنے وا لے محکمے کے افسرا ن کے خلاف سخت کا وا ئی کی جا ئے گی۔

یہ احکا ما ت انہوں نے جمعہ کے روز مر ی روڈ منصو بے پر مختلف مقا ما ت پر جا ری تعمیرا تی کا م کے معا نئے کے دورا ن جا ری کیں۔کے پی ایچ اے کے بعض افسرا ن اور انجیئر بھی اس مو قع پر مو جود تھے تا ہم اتھا رٹی کے افسرانچا رج کی عدم مو جو دگی پر وزیر اعلی کے مشیر نے تشو یش ظا ہر کر تے ہو ئے کے پی ایچ اے کو ہدا یت کی کہ وہ مر ی روڈ سمیت تما م منصو بو ں میں دلچسبی لے کر انہیں بر وقت مکمل کر نے کے لئے تر جیحی اقدا ما ت کر یں تا کہ لو گو ں کو ٹریفک کے مسا ئل سے نجا ت مل سکے ۔

مشتا ق احمد غنی نے کہا ما ہ رو ں کے آخر تک مر ی روڈ اور لنک روڈ جھا نڑیا ن پر کا م مکمل ہو نا چا ئیے تھا لیکن اس میں تا خیر صو با ئی حکو مت اور عا م لو گو ں کے لئے تشو یش کا با عث بن رہی ہے ۔انہو ں نے ہدا یت کی کہ آئندہ پندرہ روز کے اندر منصو بے سے متعلق تما م چھ محکمو ں کا اجلاس منعقد کر کے منصو بے پر حقیقی پیس رفت اور اس میں رکا وٹوں کے زمہ دار محکمو ں اور اہلکا رو ں کا تعین کیا جا ئے گا ان محکمو ں میں کے پی ایچ اے ،پبلک ہیلتھ نجیئر نگ،ٹی ایم اے ،کنٹو ئمنٹ بورڈ ،ایم ای ایس اور سی اینڈ ڈیلیو شا مل ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مر ی روڈ کشا دگی اور تعمیر نو ایک ارب رو پے کی خطیر لا گت سے مکمل ہو گی لیکن ا س اہم منصو بے پر کا م کی سست رو ی ہما ری لئے ہر گز قا بل قبو ل نہیں ۔انہو ں نے مر ی روڈ پر کا لا پل اور جھگیا ں کے مقا ما ت پر66فٹ چو ڑے تین پلو ں کی تعمیر نو بھی زیا دہ سے زیا دہ دو ما ہ کے اندر مکمل کر نے کا حکم دیا ۔اس سے قبل وزیر اعلی کے مشیر نے مر ی روڈ پر واقع کے پی ایچ اے کی سا ئل میٹریل ٹسٹنگ لیبا رٹری کا بھی معا ئنہ کیااور لیبا ر ٹری کے حکا م کو ہدا یت کہ کہ وہ تعمیرا تی منصو بو ں کے ہر مر حلے پر تعمیرا تی مٹیر یل کی جا نچ پڑتا ل اور چیکنگ کو یقینی بنا ئیں تا کہ تعمیرا تی منصو بو ں کا اعلی معیا ر یقینی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :