تعلیمی اداروں میں قادیانی اساتذہ کے عربی و اسلامیات پڑھانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے گزشتہ روز چناب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور مسلم و غیر مسلم کے فرق کا آئینہ ہے تعلیمی اداروں میں قادیانی اساتذہ کے عربی و اسلامیات پڑھانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں حکومت کسی بھی صورت سرکاری ادارے ان کی تحویل میں نہ دے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں جب تک عزائم کو سمجھا نہیں جائے گا ہمیں کامیابی نہیں ملے گی دینی مدارس کے طلبا و اساتذہ کا پہلے ہی ایمان پختہ ہے کہ قادیانی شرعی اور آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں ہمیں ایسے مقامات پر ختم نبوت کا پرچار کرنا چاہیے جو قادیانیوں کے کنٹرول میں ہیں انہوں نے کہا کہ وہ طبقات جو کہ قادیانیوں کے لئے نر م گوشہ رکھتے ہیں وہ اپنے ایمان کی فکر کریں کیونکہ وہ حقائق سے آشنا نہ ہونے کی وجہ سے گمراہ ہیں فتنہ قادیانیت دنیا کا بدترین فتنہ ہے اور باطل مذہب ہے قادیانی طاغوتی قوت ہے جو انسان کو فریب دینے کیلئے اسلام کا روپ دھارے ہوئے ہیں حکومت اس پر قانون سازی اور قادیانیوں کی سرگومیوں غیر شرعی حرکات پر نظر رکھے اور انہیں قانون کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :