نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے چھٹے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا آغاز

کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہمیشہ صحت مندانہ ماحول پیدا کرتی ہیں، شو کت حیات

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شو کت حیات نے کہا کہ انسانی زندگی کی تشکیل ، بڑ ھوتری اور تر قی میں کھیل کی بنیادی حیثیت ہو تی ہے۔ کھیلیں انسانی ذہن کو مثبت سمت متعین کرنے اورکسی بھی فورس کو مستعد رکھنے میں کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہیں۔موٹروے پولیس اعلی کار کردگی کی بناء پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین شہرت کی حامل ہے ۔

اور دوسرے ملکی اداروں کے لیے ایک مثال ہے۔ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک اسکی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر ہوتا ہے جبکہ کھیل اس میںکلید ی کردار ادا کرتے ہیں ۔ کھیلیں انسان میں ٹیم ورک ، باہمی تعاون ، ڈسپلن اور اعتماد پیدا کرتی ہیں۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شو کت حیات نے موٹروے پولیس کے چھٹے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کما نڈنٹ ٹر یننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمود،ڈی آئی جی سا ئوتھ ڈاکٹرولی اللہ، ڈی آئی جی آپر یشن غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی مو ٹروے محمد امتیاز شاہ اور ڈی آئی جی سنٹرل مرزا فاران بیگ سیکٹرکما نڈرز اور موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔ آئی جی شو کت حیات کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہمیشہ صحت مندانہ ماحول پیدا کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے اپنی انتہائی محنت اور پیشہ وارنہ سرگرمیوں کے زریعے عوام میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام افسران سے یہ توقع کرتا ہوں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے اندر اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ ساتھ اپنے اندر برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے یہ مقابلے نہ صرف ایک کھلاڑی کے اندر برداشت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں برداشت اور آگے بڑھنے کا بھی جذبہ پیدا کرتے ہیں، انہوں نے کہا موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور دلچسپی لی ہے وہ قابل تعریف ہے ،انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہر کھلاڑی خندہ دلی سے منتظمین کے فیصلوں کو قبول کیا۔

انسپکٹر جنرل موٹروے پولیسشو کت حیات نے فیسٹیول میں جیتنے والی ٹیموں اور اس کے کامیاب انعقاد کروانے پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمود کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سپورٹس فیسٹیول جو کہ اس محکمہ کا اہم جزو ہے اور اسکو ہم ہر سال اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے چھٹے سالانہ اسپورٹس فیسٹول کا آغازٹریننگ کالج شیخوپورہ میں ہو ا۔

سات روزہ انٹرزونل اسپورٹس فیسٹول میں والی بال، کرکٹ ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔ اس انٹر زونل اسپورٹس مقابلوں میں موٹروے زون، این فائیو(نارتھ زون)،این فائیو(سینٹرل زون) لاہور، این فائیو(سائوتھ زون) کراچی، ویسٹ زون کوئٹہ ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی ۔

نارتھ زون نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیش حا صل کی جبکہ سنٹرل زون دوسرے نمبر پر ر ہا ہے ۔ اختتامی دن زونل کمانڈرز کی دوڑ کا بھی مقابلہ ہوا ہے ۔ زونل کما نڈرز کی دوڑ میں ایکٹنگ زونل کمانڈر احسن عباس نے پہلی ، ڈی آئی جی خالد محمود دوسری جبکہ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے تیسری پوزیشن حا صل کی ۔جبکہ سیکٹرز کمانڈرز کے درمیان دوڑ کے مقابلے میں ایس ایس پی شہر یار نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔ 100 میٹرز کی دوڑ میں ٹر یننگ کالج کے جواد احمد نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔

متعلقہ عنوان :