نجی ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی عدم پیشی پر عدالت برہم ،5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آبا کی مقامی عدالت نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میںدو کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے پر اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت کا شدید اظہار برہمی،5دسمبر کوجواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے،وکیل طارق محمود تارڑ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے مسجد،پارک اور سکول کی اراضی کو فروخت کر دیا،جس پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم ایک مرتبہ پھر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل طارق محمود تارڑ نے مزید موقف اپنایا تھاکہ سوسائٹی انتظامیہ نے بیس کمرشل پلاٹوں کوبڑھا کر ایک سو پانچ کر دیااسی طرح پانچ سو تہتر رہائشی پلاٹوں کو بھی چھ بڑھا کر ایک سو دس کر دیا گیااور اس زمرے میں سوسائٹی انتظامیہ نے 27ملین روپے کی کرپشن کی،ایف آئی اے مقدمہ درج نہیںکر رہی،سوسائٹی انتظامیہ نی15لے آوٹ پلان عدالت میں جمع کرائے ،ایف آئی اے ایک سال سے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ،وکیل طارق محمود تارڑ نے مزید موقف اپنایا کہ یف آئی اے کرائم سرکل کے انسپکٹر طاہر خان نے غلط رپورٹ جمع کرائی،عدالت سے استدعا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔(حسن رضا ہاشمی)

متعلقہ عنوان :