ایفی ڈرین کیس،ملزمان کی عدم حاضری پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کیس کی سماعت سپیشل جج ارم نیازی نے انسداد منشیات کی عدالت میں کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے، علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر شہاب الدین عدالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے تمام ملزمان کے حاضر نہ ہونے کے باعث دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت16دسمبر تک ملتوی کر دی، علی موسیٰ گیلانی نے عدالت سے جلدی جانے کی اجازت طلب کی جو عدالت نے منظور کر لی اور علی موسیٰ کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی، کیس کی سماعت کے دوران تمام ملزمان کے حاضر نہ ہونے کے باعث عدالت نے دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کر دی، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائیل کا آغاز ہو گا۔ وقار/عدنان)

متعلقہ عنوان :