آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ دن گزارا

بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،جوانوں اور افسروں سے خطاب آرمی چیف ٹین کور ہیڈ کوارٹر بھی گئے ،افسروں اور جوانوں سے ملے، آئی ایس پی آر

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:33

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر باوید باجوہ نے کہا ہے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے، بھارت کو جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور10کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نی10کور ہیڈکوارٹر کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا، ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورہ پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کی جوابی کارروائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر جاکر جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور مصروف ترین دن گزارا۔

(وقار)