کراچی، گزشتہ ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ

30روزکے دوران31افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ،2738افرادموبائل فونز سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) کراچی میں گزشتہ ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دکھائی دیا،30روزکے دوران31افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا، جبکہ2738افرادموبائل فونز سے محروم ہوگئے۔ کراچی آپریشن ہو یا پولیس کی آئے روز کی اسنیپ چیکنگ دہشت گردی کی کارروائیوں میں جہاں کمی آئی ہے وہیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں دگنی ہوگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ نومبر میں چوری چھینا جھپٹی کی وارداتیں عروج پر رہیں۔ 23گاڑیاں چھین لی گئیں جبکہ 126 گاڑیوں چوری ہوئیں،166موٹر سائیکلوں چھینی جبکہ 1847 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں،2738 افراد کو موبائیل فونز سے محروم کردیا گیا،کراچی میں اغوا برائے تاوان کی واردات بھی ہوئی ،بھتہ خوری کے 8کیسز رجسٹرڈ کیے گئے، ماہ نومبر میں 31افراد کو موت کے منہ اتارا گیا، تاہم خوش نصیی سے ماہ نومبر میں کوئی بینک ڈکیتی کی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :