ادویات سکینڈل کیس ،احتساب عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب ارشد فاروق کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ایک ارب روپے کی ادویات سکینڈل کیس ،احتساب عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب ارشد فاروق کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔سابق سیکرٹری ڈرگ کمیٹی ڈاکٹر محمد علی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ، فارماسوٹیکل کمپنیز کے 7 ڈائریکٹرز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ارب کی ادویات کے سکینڈل کے کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب ارشد فاروق سمیت فارماسوٹیکل کمپنیز کے 7 ڈائریکٹرز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی ہے۔جبکہ سابق سیکرٹری ڈرگ کمیٹی ڈاکٹر محمد علی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ پانچ ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ ہم ملزمان کی لائبیلیٹی کا تعین کررہے ہیں۔کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔( مہر علی خان)