راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،05 ملزمان گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ واہ کینٹ پولیس نے جہانگیر احمد سی1250گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے عدنان سی20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے حمزہ سجاد سی01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد طیب کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :