کینٹ کے مختلف علاقوں سے پانی کے 221کنکشن منقطع، 28لا کھ کی ریکو ری

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) کینٹ بورڈ کے واٹر ریکوری سیل نے کینٹ کے علاقوںاحمد آبا ، قا ئد اعظم کالو نی نصیر آباد ، کمال آباد ،گوالمنڈی ، علامہ اقبال کالونی ، ،پیپلز کا لو نی ، صدراور ویسٹریج کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے 221پانی کے کنکشن قانونی کاروائی کرتے ہوئے کا ٹ دیے ۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ نے واضح کیاکہ اب یہ کنکشنز وا جبا ت کی ادا ئیگی پر ہی دوبا رہ بحا ل کیئے جا ئیں گئے جبکہ گز شتہ ہفتہ کے دورا ن کینٹ بو رڈ کے عملہ نے 28لاکھ کی ریکو ری بھی حا صل کی۔

متعلقہ عنوان :