فیصل آباد‘ سنی اتحاد کونسل نے عید میلاد النبی کی تیاریوں کیلئے انتظامی کمیٹی قائم کردی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے کہاہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پرجشن عید میلاد النبی کی تیاریوں کیلئے انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی۔

(جاری ہے)

جلسے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے جامعہ رضویہ مظہر اسلام گلستان محدث اعظم جھنگ بازار میں کنٹرول روم قائم کردیا گیاہے۔ انتظامی کمیٹی 12ربیع الاوّل شریف کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ کمیٹی میں جامعہ رضویہ مظہر اسلام کے مہتمم صاحبزادہ حسین رضا ، ملک بخش الٰہی، مفتی محمد رمضان جامی، چوہدری محمد نثار ایڈووکیٹ ، قاری محمد امین رضوی اورمولانا محمد صدیق رضوی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :