حافظ آباد ‘جلالپور بھٹیاں کے قریب ڈی پی او جھنگ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ‘3 پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) حافظ آباد کے علاقہ جلالپور بھٹیاں کے قریب ڈی پی او جھنگ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والا محکمہ واپڈا کا ملازم ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو اپنے فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ جلالپور بھٹیاں کے قریب ونیکے روڈ پر ان کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار واپڈا اہلکار محمد خالد جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :