فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ بینچ نہ بنا ئے جا نے کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع میں وکلاء کی ہڑتال جاری کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہ ہوا سا ئلین کو مشکلات کا سا منا

1980سے شروع ہو نے والی تحریک 38سال بعد بھی اپنے منتقی انجام کو نہ پہنچ سکی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ بینچ نہ بنا ئے جا نے کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع میں وکلاء کی ہڑتال جاری کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہ ہوا سا ئلین کو مشکلات کا سا منا1980سے شروع ہو نے والی تحریک 38سال بعد بھی اپنے منتقی انجام کو نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ بینچ نہ بنا ئے جا نے کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ ،اور ٹو بہ ٹیک سنگھ کے وکلاء کی ہڑتال جاری چاروں اضلاع میں کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدا لت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہو ئے سا ئلین کو مشکلات کا سا منا رہا ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے مطا بق ہا ئیکورٹ لاہور میں 45فیصد سے زا ئد مقدمات ٖفیصل آباد ریجن کے ہین سا ئلین کو لا ہور ہا ئیکورٹ میں جا نے کے لیے بھاری رقوم کے ساتھ 2دن ضا ئع کر نا پڑتے ہیں پا کستان کے آئین کے مطا بق ہر شہری کو گھر کی دہلیز پر سستا انصاف فراہم کر نا حکو مت وقت کا فرض پھر فیصل آباد ریجن کے عوام کے ساتھ نا انصا فی کیوں کی جا رہی ہے سینئر وکلاء کے مطا بق فیصل آباد میں ہا ئیکورٹ بینچ بنا نے کی تحریک 1980میں شروع ہو ئی تھی جو 38سال بعد بھی اپنے منتقی انجام کو نہ پہنچ سکی ۔