لیسکو حکام نے خراب میٹرز کا ملبہ ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین پر ڈال کر کمپنی قوانین کے برعکس بجلی چوری کے بل بھجوا دیئے

2 لاکھ ڈیفیکٹو کوڈ میٹرز کو تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی نے بجلی چوری کی وارداتیں چھپانے کے لئیعام صارفین سے ریکوری کرنا شروع کر دی

جمعہ 2 دسمبر 2016 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) لیسکو حکام نے خراب میٹرز کا ملبہ ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین پر ڈال کر کمپنی قوانین کے برعکس بجلی چوری کے بل بھجوا دیئے‘ 2 لاکھ ڈیفیکٹو کوڈ میٹرز کو تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی نے بجلی چوری کی وارداتیں چھپانے کے لئیعام صارفین سے ریکوری کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے خراب میٹرز کا ملبہ لاکھوں صارفین پر ڈال کر دوہرے ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے، کمپنی قوانین کے برعکس لاکھوں صارفین کو بجلی چوری کے بل بھجوا دیئے گئے ہیں کمپنی قوانین کے مطابق ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو اوسط بل بھجوائے جاتے ہیں تاہم حکام نے اپنی نااہلی اور غفلت چھپانے کے لئے اوسط بل کیساتھ ساتھ بجلی چوری کی مد میں ہزاروں روپے کے بل بھیج دیئے ہیں، میٹرز ختم ہونے کی وجہ سے کمپنی خراب میٹرز کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے حکام نے اپنی ناکامی اور بجلی چوری کو چھپانے کے لئے 2 لاکھ صارفین کو ڈی ٹیکشن بل بھیجے ہیں، کمپنی میں اس وقت 2 لاکھ صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرز کی تبدیلی تک صارفین کو اضافی بل بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گادوسری جانب دفاتر میں شکایت لیکر آنے والے صارفین کی شنوائی نہیں ہو رہی اور افسران کی جانب سے بل جمع کروانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :