کل جماعتی دفاعِ حرمین کانفرنس 5دسمبر کو ہوگی

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)چاروں مسالک ’’اتحاد علماء کونسل‘‘پاکستان کے چیئرمین اور جے یو پی پنجاب کے صدرمفتی سید عاشق حسین نے بتایا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کیلئے کل جماعتی دفاعِ حرمین شریفین کانفرنس 5دسمبر بروز سوموار ایک بجے دن جامعہ بیت القرآن سٹریٹ نمبر 5سلطان پارک نزد کیولری گرائونڈلاہور کینٹ میں منعقد ہوگی جس سے دینی ،سیاسی و سماجی راہنمائوں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ناظم اعلیٰ ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان امیر تحریک تحفظ حرمین شریفین حافظ زبیر احمد ظہیرخطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزادمسلم لیگ (ن )علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد نعیم بادشاہ ،الشیخ مولانا عبد الوہاب روپڑی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی ملت جعفریہ کے راہنما علامہ عنایت حسین نقوی جے یو آئی کے مولانا سیف الدین سیف جے یو پی کے پیر اختر رسول قادری اور شکیل الرحمن ناصر ،علامہ شعیب الرحمن قاسمی، مسلم لیگی راہنما محمد یوسف لودھی،پیپلز موومنٹ بھٹو شہید کے حافظ عمر فاروق خاکسار تحریک کے حکیم ماجد جاوید حرمت رسول ؐ لائرز کے ڈاکٹر شاہد نصیر مجلس احرار کے میاں محمد اویس کے علاوہ قاضی معین الحق علوی ،علامہ تنویر الحسن نقوی ودیگر راہنما خطاب کرینگے۔