نیشنل ایکشن پلان نہیں،(ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے۔بلاول بھٹو

چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں،تخت لاہورڈرتا ہے کہ میں میرمرتضیٰ بھٹوکابھانجاہوں،27دسمبرتک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو’گونوازگو‘کے نعرے لگیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کایوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 16:10

نیشنل ایکشن پلان نہیں،(ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے۔بلاول بھٹو

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہوگیاہے،چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں،27دسمبرتک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو’گونوازگو‘کے نعرے لگیں گے۔انہوں نے آج بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان دی۔

تخت لاہورڈرتا ہے کہ میں میرمرتضیٰ بھٹوکابھانجابھی ہوں۔شہیدبے نظیربھٹو،ذولفقاربھٹو،میرمرتضیٰ بھٹوآج بھی زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف اور مساوات چاہیے۔میں بھی میٹروچاہتاہوں لیکن عوام کوپہلے روٹی کپڑامکان،تعلیم ،صحت دو۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ ن لیگ کاپلان ناکام ہوا۔نیشنل ایکشن پلان کی حالت عوام کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹونے گونثارگوکے نعرے بھی لگواتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارلڑنے اور بولنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔بلوچستان،سندھ،پنجاب ،کراچی یاخیبرپختونخواہ،سوات،نارتھ اور ساؤتھ وزیرستان سے نعرہ نہیں اٹھ رہابلکہ گونثارگو کانعرہ لاہور سے اٹھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل پراپوزیشن کے بل کامطالبہ کیاتھا۔میاں صاحب نے ہماراپہلا مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا۔اگرحکومت نے ہمارے چارمطالبات تسلیم نہ کیے تو 27دسمبرکے بعدگونوازگوکے نعرے لگیں گے۔