اوستہ محمد ،پولیس نے سندھ ،بلوچستان کا خطرناک ڈاکو اصغر علی لانگاہ بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی پی او جعفرآباد عبدالحئی بلوچ ،ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ ،ایس ایچ او سٹی مولاداد کنڈرانی سی آئی اے انچارج محمد یاسین جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نے مقابلے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے خطرناک ڈاکو اصغر علی لانگاہ کو بھاری اسلحے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم کے اوپر پانچ لاکھ انعام اور گیارہ مقدمات بھی تھے اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے 22اگست 2016کو محکمہ پولیس جعفرآباد کو ایک لیٹر بھی موصول ہواتھا۔تاہم پولیس کی سر توڑ کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔