زندہ قومیں اپنی ثقافت اور قومی دن بھرپور طریقے سے منا کر حب الوطنی کا ثبوت دیتی ہیں ،ایس ایس پی میرپور خاص

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور قومی دن بھرپور طریقے سے منا کر حب الوطنی کا ثبوت دیتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں انجمن تاجران رنگ روڈ کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران رنگ روڈ کے صدر عبدالجبار خان نے کہا کہ ہر زبان بولنے والا سندھ کلچر ڈے منا کر سندھ سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کررہا ہے ۔ اس موقع پر انجمن کے عہدیداران محمد یونس، محمد خالد، یاسین خان، محبوب الہٰی ، صدیق چوہان ،مشتاق خاصخیلی، محمود مری، روشن عالم ،صحافی اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔