مسافر گاڑیوں میںنصب غیر معیاری سی این جی سیلنڈر فوری طور پر ہٹائے جائیں،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے سی این جی اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسافر گاڑیوں میںنصب غیر معیاری سی این جی سیلنڈر کو فوری طور پر ہٹائے جائیں بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ ہدایت انہوں نے دربارہال میں سی این جی اسٹیشن مالکان اور ٹرانسپورٹروں سے اجلاس کرتے ہوئے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں نصب غیر معیاری سی این جی سیلنڈر "چلتا پھرتا بم" کے مترادف ہیں اس لئے محفوظ سفری سہولت کی فراہمی اورمسافروں کی جا ن کے تحفظ کیلئے ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیوں میں نصب غیر معیاری سی این جی سیلنڈر فوری طورپر ہٹائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی این اسٹیشن مالکان کوہدایت کی کہ گاڑیوں کے سیلنڈر چیک کریںاور غیر معیاری سیلنڈر میں سی این جی ہر گز نہ بھریں ۔ اس موقع پر ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری غلام حسین کانہیو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :