سول ہسپتال خیرپور میں ڈسپنسر ٹریننگ کورس کا امتحان دینے والوں کے انٹرویوز 5دسمبر کو ہوںگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:19

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) خیرپورمیڈیکل کالج اسپتال (سول اسپتال )کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سول اسپتال خیرپور میں ڈسپنسر ٹریننگ کورس کے لیے جن امیدواروں نے 19 نومبرکو تحریری امتحان دیا تھا ان کومطلع کیا جاتاہے کہ وہ 5 دسمبر2016 کو صبح 9 بجے انٹرویو کے لیے سول اسپتال خیرپور پہنچ کر انٹرویو میں شامل ہوں ۔